ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کے دور اقتدار میں نامزد ریاستی وقف بورڈ کے اراکین بشمول چیرمین شافع سعدی کوبرطرف کرنے کا مطالبہ

بی جے پی کے دور اقتدار میں نامزد ریاستی وقف بورڈ کے اراکین بشمول چیرمین شافع سعدی کوبرطرف کرنے کا مطالبہ

Sun, 28 May 2023 13:24:40    S.O. News Service

میسورو، 28/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) میسورو ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے، سابق چیرمین شبیر احمد خان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور اقتدار میں چند اراکین کو ریاستی وقف بورڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھاجن میں ریاستی وقف بورڈ کے چیرمین مولانا شافع سعدی بھی شامل ہیں۔10مئی کو منعقدہ اسمبلی کے انتخابات میں فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور سکیولر پارٹی کانگریس کو شاندار کامیابی کے بعد کانگریس دوبارہ اقتدار پر واپس آگئی ہے،۔اقتدار حاصل کرنے کے بعد ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی کے دور اقتدار میں نامزد کئے گئے تمام بورڈس اور کارپوریشن کے صدور اور اراکین کو طرف کرنے کیلئے ہدایت جاری کی تھی جس کے تحت ریاستی وقف بورڈ کے چاراراکین بشمول چیرمین مولانا شافع سعدی کو بھی ریاستی وقف بورڈ سے بر طرف کیا گیا تھا۔ لیکن پتہ نہیں کیا بات ہوئی کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی ہدایت کو نظر انداز کرکے صرف ایک دن کے بعد ان تمام چاروں اراکین کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ یہ سرا سر غلط ہے۔کیا بی جے پی اسی طرح کا سلوک کرتی۔ ہر گز نہیں۔ اسلئے کانگریس کے سینئر قائد و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان اور دوسرے مسلم قائدین سے گزارش ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ سدارامیا سے بات کرکے ان چاروں اراکین کو بر طرف کروائیں۔ اور ان اراکین کی جگہ کانگریس کے اراکین کو ریاستی وقف بورڈ کے لئے نامزد کرائیں۔


Share: